اسلام آباد،اکتوبر 18(اے پی پی ): متحدہ قومی  مومنٹ  کے سینیٹر میاں عتیق شیخ  نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس کہ پروگرام “پارلیمنٹ ہاؤس سے ” خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ماضی کی ایم کیو ایم اور  موجودہ دور کی  ایم کیو ایم میں ایک واضح  فرق  ہے ۔آج جو لو گ ایم کیو ایم میں شامل  ہیں  وہ پاکستان کی بات کرتے ہیں  اور کسی بھی  قسم  کی دہشت گردی ،  ریاست مخالف سرگرمیوں اور ملکی ساکھ  کو نقصان  پہنچانےوالے عوامل پر یقین نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ  یہی وجہ ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے یہ بیان دیا  کہ آج کی ایم کیو ایم میں نفیس لوگ شامل  ہیں  اور انہوں نے  یہ بھی کہا  کہ آئندہ کسی بھی  الیکشن میں  پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی مومنٹ مل کر الیکشن لڑے گی  اور  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ کہنا ہمارے لیے قابل فخر بات ہے ۔

سینیٹر میاں عتیق شیخ   نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان  نے یہ بیان اس  لیے دیا کیونکہ ان کو لگ رہا  ہے کہ ایم کیو ایم میں اچھے  لوگ ہیں ، جو  غریب عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ،ان کی خدمت کرتے ہیں  اور پارلیمنٹ میں انکی آواز بنتے ہیں ۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد