پشاور، 14اگست(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات و نشریات نے یوم آزادی کی مناسبت سے تیار کردہ پشتو  ملی نعمہ ریلیز کردیا۔

اس خصوصی ملی نغمے کو گلوکار شوکت محمود نے گایاہے جبکہ نغمے کے لکھاری انصاراللہ خلجی اور ڈائریکٹر نثار محمد ہیں۔ اس نغمے کو کے پی ٹوارزم کارپوریشن اور آئی ایس پی آر کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے۔