اسلا م آباد، 02مارچ(اے پی پی ): ملک سے غربت میں کمی و سماجی تحفظ میں بہتری کی جانب حکومت کا بڑا اقدام،احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام جسکے پہلے مرحلے میں تعلیمی سال 2019-2020 کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والے 50,000 طلباءکو احساس اسکالرشپس کا اجرأ کیا گیا ہے۔ آن لائن پورٹل پر پہلے مرحلے کے لیے موصول شدہ احساس اسکالرشپ درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا۔

 احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہے۔ احساس اسکالرشپ حاصل کرنے والے ہر طالب علم کو ماہانہ 4,000 روپے گزر بسر کا وظیفہ بھی دیا جائے گا اور مکمل فیس کی ادائیگی بھی حکومت ادا کرے گی۔  50 فیصد احساس اسکالرشپس خواتین طلباءکے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ2 فیصد احساس اسکالرشپس بالخصوص جسمانی طور پر معذور طلبا ءکو دی گی ہیں۔

 وی  این ایس،  اسلام آباد