اسلام آباد،26  فروری (اےپی پی ):  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا  ہے   کہ احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پراجیکٹ  ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے جس   کے تحت 50 ہزار طلباءو طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے  جبکہ  50 فیصد وظائف طالبات کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پراجیکٹ   سے متعلق  اے پی پی   سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا   کہ احساس پروگرام حکومت اور وزیراعظم کی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت تعلیم، صحت، کاروبار، سماجی تحفظ اور دیگر شعبوں میں 134 ذیلی منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔ پروگرام کے حوالے سے آگاہی مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا  کہ ضرورت پر مبنی سکالر شپس کی فراہمی سے غریب گھرانوں کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے، سکالر شپ پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ   اب ہونہار اور مستحق طلباءو طالبات  تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندانوں کا سہارا بننے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں بھی بہتر کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں گے ۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video