اسلام آباد ،26  فروری (اے پی پی): قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا   ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تاریخی احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام سے غریب گھرانوں کے قابل بچوں اور مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔

احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام  سے متعلق اے پی پی   سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا  پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا پروگرام ہے جو ضرورت کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جس سے انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے آغاز سے کوئی بھی طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری نہیں چھوڑے گا اور بالخصوص کم آمدنی والے اور غریب والدین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر محمد علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت ہر سال کم از کم 50 ہزار وظائف دیئے جائیں گے جبکہ 50 فیصد وظائف طالبات کو دیئے جائیں گے جو اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video