اسلام آباد2، دسمبر (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں سر سید میمویریل سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پزیر ہو جس میں ملکی اور غیر ملکی آرٹسٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد آرٹ فیسٹیول میں انڈونیشیا، چین اور پاکستانی رقاص نے اپنے علاقائی رقص پیش کیے جبکہ فنون لطیفہ کے مختلف فن پاروں کی نمائش میں دنیا بھر سے آۓ آرٹسٹس نے شرکت کی۔  اجوکا تھیٹر نے ماہر قانون اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے “سائرہاور مائرہ” کے نام سے پلے پیش کیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والا یہ میگا آرٹ فیسٹیول تھا جسے مختلف پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں، آرٹ گیلریز، آرٹسٹ ایسوسی ایشنز، کرپوریٹ سیکٹر اور ایمبیسیز کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جبکہ ملکی اور غیر ملکی شاٸقین نے بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شرکت کی۔

 وی این ایس اسلام آباد

Download video