اسلام آباد،27 نومبر  (اے پی پی): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ملکہ کوہسار مری میں سردی کی پہلی برفباری سےموسم مزید ٹھنڈا ہو گیا، سکولوں میں خراب موسم کے دوران طلباء کی حاضری میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گلیات میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے سلیپری ہونے کے خطرات بڑھ گئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں برفباری سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا،برفباری جہاں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بھی بنتی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video