اسلام آباد 27ستمبر (اے پی پی ): کتاب  بہترین دوست بھی ، رہنما اور تنہائی کا ساتھی بھی  ۔ جس کے  دریچوں میں   ماضی اور مستقبل کی جھلک بھی ہے اور  حال   کی رہنمائی    بھی ۔

علم کی تلاش میں   سرگرداں  اور مطالعے کے شوقین کتا ب    دوستوں  کے لیے  اسلام آباد میں    سجا ” چھٹا  ادبی میلہ”  جس میں تمام اصناف ادب   اور متنوع موضوعات پر   کتابوں کی ایک بڑی تعداد ایک چھت تلے انتہائی   مناسب  قیمت پر   دستیاب  ہیں   ۔

کتاب دوستوں کا کہنا تھا کہ  جدید ٹیکنالوجی اپنی جگہ لیکن    کمپیوٹر یا موبائل کی سکرین کسی طرح بھی کتا ب کا نعم البدل نہیں ہو سکتا

اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد  کے   زریعے    کتا ب    کلچر کے فروغ اور   کتاب کی کم قیمت اور آسان فراہمی کو یقینی بنا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں میں بھی کتاب کی محبت اور شوق کو   پروان چڑھا   کر ایک صحت مند ، ترقی یافتہ اور     تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اپنا   کردار  ادا کر سکتے ہیں  ۔

وی این ایس، اسلام آباد