اسلام آباد ،  مارچ 31 (اے پی پی ):   کورونا  وائرس کے باعث   پیدا ہونے والی  معاشی صورتحال میں      عوام  کو یلیف فراہم کرنے کی غرض  سے  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اور کریڈٹ کارڈز پر  اصل   قرض کی ایک سال  کی  موخر ادائیگی کی  سہولت فراہم  کی ہے

مرکزی بینک کے مطابق  ماضی میں قرض کو بلا تاخیر واپس کرنے والے افراد ہی قرض کی اصل رقم پر 1سال کی رعایت کے اہل ہوں گے تاہم سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا  ہے   کہ خواہشمند افراد سود اور اصل رقم کی ادائیگی ایک سال سے زائد عرصے تک موخر کرانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس   کے لیے    کوئی اضافی فیس یا سود میں اضافہ نہیں ہو سکے گا، قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست رجسٹرڈ نمبر یا ای میل سے بینک کو بھیجنا ہوگی۔

اے پی پی / سعیدہ/ریحانہ