اسلام آباد ، 10 جنوری (اے پی پی ):پاکستان ریلویز کے ذریعے اشیاءاور مال کی ملک کے طول و عرض میں نقل و حمل کے لیے انتہائی   اہمیت کے حامل اضاخیل  ڈرائی پورٹ  کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان  نے آج کیا جس کے زریعے  کراچی بندرگاہ سے فریٹ کی ملک میں نقل و حمل اور پھر اس سامان کی افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی کی جاسکے گی۔۔

 اضاخیل ڈرائی پورٹ 28ایکڑ پر محیط ہے جس میں مال برداری کی نقل و حمل یعنی لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کی جدید سہولیات دستیاب ہیں۔

 ا ضا خیل ڈرائی پورٹ اور سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر طویل ریل ٹریک کے قیام سے پاکستان ریلویز مال برداری کے ضمن میں مارکیٹ کا 20فیصد شیئر حاصل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔اس سے پاکستان ریلوے آنے والے پانچ چھ سالوں میں اپنے سالانہ خسارے پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

وی این ایس