اسلام آباد،09مئی(اے پی پی): انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کے استعمال سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے، جس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی، سیکشن (1) 94 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کیلئے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کو بدلا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جانا کتنا بڑا اقدام ہے، دیکھتے ہیں عوام کی رائے۔۔۔