اسلام آباد، ۱۵  مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام صوبائی دارلخلافہ کے درمیان اندرون ملک پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا حتمی  فیصلہ ہوا ہے ۔

آج اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن لاہور، اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور میں شروع  کیاجائے گا۔ 16 مئی  سے ابتدائی طور پر بیس فیصد ڈومیسٹک آپریشن شروع کیا جائے گا ۔سوشل ڈسٹنسنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پچاس فیصد سیٹ اکیوپنسی (یعنی ایک نشست چھوڑ کر دوسری نشست پر مسافر کا بیٹھنا) پر عملدرآمد کیا جاۓ گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہوا بازی ڈویژن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت دی جاسکیں۔

حمزہ،فاروق