اسلام آباد ، 25 فروری (اے پی پی): قائداعظم یونیورسٹی   میں  سندھی زبان کے استاد ڈاکٹر منظور ویسریو نے  کہا  ہے  کہ انڈس کلچرل فورم مادری زبانوں کے فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم اے ،جس میں سیاسی ورکرز اور مختلف شعبوں  سے وابسطہ  لوگ کام کر رہے ہیں۔

قومی  رساں  ادارے  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے  پی پی ) سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ خطے میں جن زبانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ان کے لیے یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے،یہاں مختلف زبانوں میں چھپی ہوئی کتابوں کی رونمائی  ہوتی  ہے ۔انہوں نے کہا کہ زبان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ،پاکستان کی زبانیں ایک گلدستہ ہیں ،ہر زبان کا اپنا رنگ اپنی خوشبو ہے ،ہر زبان اپنے کلچر،ثقافت اور قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔

ڈاکٹر منظور ویسریو نے کہا کہ ہزاروں سالوں سے موجود ان زبانوں کی ترویج پہ کام کرنا ہوگا، ان زبانوں کی ترقی پر بات کرنے سے پاکستان بھی مضبوط ہوگا ۔کوئی زبان کسی سے کمتر نہیں اس بارے میں جو ڈر خوف ہے وہ ختم ہو جائے گا ،اور یہ پلیٹ فارم بہت اچھا کام کر رہا ہے اس کی زیادہ سے زیادہ پذیرائی ہونی چاہیے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video