اسلام آباد، 31 اکتوبر(اے پی پی ):وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق  وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارلحکومت میں  سیکورٹی انتظامات سے متعلق  اجلاس ہوا  جس میں   قانون نافذ کرنے والے اداروں، فوج، رینجرز اور اسلام آباد انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس  میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ اسلام آباد کے شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔اجلاس میں اسلام آباداور نواحی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس کو سیکورٹی کے پہلے حصار، رینجرز کو دوسرے جبکہ حساس علاقوں کی سیکورٹی کیلئے فوج تعینات کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کسی اشتعال انگیزی اور بدانتظامی کی صورت میں انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

وی این ایس،  اسلام آباد

https://vid.app.com.pk/vid/8f07