لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی): سینٹر آف گلوبل اینڈ اسٹیجک سٹڈی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر)خالد تیمور اکرم نے کہا کہ ایڈ ایشیاء کا پاکستان میں انقعاد ہونا خوش آئند بات ہے اور جس کا کریڈٹ تمام ایڈورٹائزنگ کمپنیزکو جاتا ہے۔

اے پی پی  سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈ ایشیاء 2019 جو 30 سال کے وقفے کے بعد پاکستان میں ہورہا ہے اور ایشیاء میں تقریبا 30 ممالک ممبر میں سے 20 ممالک  اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے کانفرنس میں آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لحاظ سے پاکستان ایک بہترین ملک ہے۔ اب سیاحت کے لئے اور سرمایہ کاری کے لئے خاص طور پر اس نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان دنیا بھر کیلئے پہلی اور بہترین جگہ بن گیا ہے۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور