لاہور،5دسمبر(اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ،اعزازی چئیرمن ایڈ ایشیا جاوید جبار نے کہا ہے کہ 31 سال پہلے جب پاکستان میں ایڈ ایشیا کانفرنس ہوئی تھی تب بھی میں چیئرمین تھا اور میرے لیے باعث فخر ہے کہ کہ 2019 میں ہونے والی ایڈ ایشیا کانفرنس کا بھی میں اعزازی چیئرمین ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس بہت ہی تعلیمی اور معلوماتی ہے جسے ہم سب استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
31ویں ایڈ ایشیاء کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر بہت ہی منفی ہے اس کانفرنس میں شریک دنیا بھر کے ماہرین اس تاثر کو بدلنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب وغریب سانحہ ہے کہ اتنا خوبصورت ملک اتنے اچھے لوگ اتنی اچھی قوم اور اتنے مثبت ہمارے پہلو ہیں لیکن دنیا میں ہمیں انتہا پسندی دہشت گردی اور نفرت کے ساتھ دیکھا دیا جاتا ہے ہے۔اس کو درست کرنے کے لئے اس کانگریس کی بہت خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ لوگ جائیں گے واپس اور وہ ذرائع ابلاغ میں بولیں گے لکھیں گے دکھائیں گے تو پاکستان کے تاثر کو بہتر بنانے میں بڑا اہم سنگ میل میں قائم ہوگا۔
اے پی پی /لاہور/حامد