لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی): سابق سیکرٹری انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ اشفاق احمد گوندل نے کہا ہے کہ ایڈ ایشیا کانفرنس بہت ہی اہم کانفرنس ہے جو 30 سالوں کے بعد پاکستان میں ہورہی ہے اور یہ کانفرنس اشتہاری صنعت اور میڈیا میں بہت اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے کیونکہ پاکستانی میڈیا ان دنوں بہت خراب صورتحال سے گزر رہا ہے۔

لاہور میں  منعقدہ 31ویں  ایڈ ایشیاء  میلہ  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہچان کو یہ کانفرنس اخلاقی طور پر متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس  میں شریک بین الاقوامی مندوبین میں تخلیقی صلاحیتیں  موجود  ہیں جو آپکو نیا آئیڈیاز اور دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے  بارے میں آگاہ کرے گی۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور