لاہور5دسمبر(اے پی پی): 31ویں  ایڈ ایشیاء  میلہ  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو  میں برانڈ ڈائریکٹر آف کمپین ایشیا پیسیفک ہانک گانک عاطفہ سلک نے کہا ہے کہ کہ وہ دنیا بھر میں ایشیا کے کانفرنسز میں شرکت کرتی رہتی ہیں پر لاہور میں ہونے والی ایڈ ایشیا کانفرنس ساری دنیا سے الگ نظر آرہی ہے کیونکہ اس میں دنیا بھر سے سپیکر موجود ہیں جو اپنی سٹوریز اور تجربات  اسٹیج پر ہم سب سے شیئر کر رہےہیں۔ان سب کے تجربہ سے ہم سیکھ رہے ہیں لیکن لاہور کی خوبصورتی بھی دیکھ رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی جس میں صحافتی اقدار مہمان نوازی اور لوگوں کو خوش آمدید کہنے کا طریقہ ہمیشہ یادرہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ایڈ ایشیا کانفرنس ایک بہت بڑا موقع ہے کہ وہ دنیا کو اپنا اصل چہرہ دکھا سکے کیونکہ دنیا میں ان کے لیے تاثر ہمیشہ میڈیا کی وجہ سے منفی ہی رہا ہے۔

سورس: وی این ایس ، لاہور