لاہور،5دسمبر(اے پی پی):چیئرمین ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن چین ریمنڈ سو نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کا یہ تیسرا دورہ ہے اور پاکستان در حقیقت بہت ترقی کر چکا ہے، لاہور میں ہونے والی اس کانفرنس کے سلسلے میں وہ 2018 میں جگہ دیکھنے کے لیے لاہور اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں لیکن لاہور جیسا خوبصورت مقام ان کے دل کو بھا گیا ہے۔

31ویں  ایڈ ایشیاء  کانفرنس   کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس تاریخی اہمیت اختیار کرگئی ہے کیونکہ اکتیس سال بعد دوبارہ لاہور اس کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ ایڈ ایشیا کانفرنس کا مقصد  قوموں کی تہذیب ثقافت اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو  فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے پھلنے پھولنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں جب پاکستانی ٹیم نے ایڈ ایشیا کی میزبانی کے لئے ہم سے رابطہ کیا تو سب لوگوں کے سکیورٹی کے حوالے بہت سارے خدشات تھے تھے لیکن یہاں آ کر پتہ چلا کہ پاکستان بہت پرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس سے پاکستان کا اصل چہرہ دنیا میں واضح ہوگیا ہے  اور اب لوگ جاکر بتائیں گے کہ پاکستان کتنا خوبصورت مہمان نواز اور پرامن ملک ہے۔

اے پی پی /لاہور/حامد