لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی): 31ویں ایڈ ایشیاء کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر سنٹر آف گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز مہرین گل نے کہا ہے کہ ایڈ ایشیا کانفرنس جیسا ایونٹ پاکستان میں منعقد کروانا بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اکتیس سال کے طویل عرصے کے بعد اس طرح کے ایونٹ کی پاکستان میں میزبانی کے دوران ہمارا انتہائی اہم مشن یہ ہے کہ ہم پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا کروانے کا مقصد پاکستان کے کلچر کو اجاگر کرنا اور پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
سورس: وی این ایس، لاہور