اسلام آباد ، 12 دسمبر (اے پی پی ) : ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کی ایمپلائز یونین کی جانب  سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی براۓ اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں استقبالیہ  تقریب کا  اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اے پی پی ایمپلائز یونین کی طرف سے ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے  اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

معاون خصوصی نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اے پی پی ایک ایسا ادارہ ہے جس کے ساتھ پاکستان کا نام جڑا ہوا ہے جسکو ایک مستند ادارہ بنانا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ انہوں  نے کہاکہ اداروں کو فعال اور با اختیار بنانا ہماری زمہ داری ہے،ہم نے اس ادارے کی بہتری کے لیے یونین سمیت تمام کارکنان کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ اے پی پی میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ادراے کے حقیقی اسٹیک ہولڈرز اس کے کارکنان ہیں۔

اس تقریب میں صحافتی تنظیموں، پی ایف یو جے، آر آئی  یو جے، ایم ڈبلیو او اور نیشنل پریس کلب کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں میڈیا کارکنان  نے شرکت کی۔

 

وی این ایس اسلام آباد

 

Download Video7:52