بابوسر ٹاپ، 18 جولائی (اے پی پی): بابوسر ٹاپ ، پاکستان کا حسین ترین قدرتی مقام گرمیوں کی چھٹیوں میں سیاحوں کی توجہ کامرکز بن جاتا ہے۔

بابوسر ٹاپ کی اپنی کشش ہے، جو بھی سیاح کاغان اور  ناران آتے ہیں وہ اس پہاڑی مقام  کی سیر ضرور کرتے ہیں اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں،  گلگت بلتستان جانے کے لیے بھی سیاح خاص طور  پر  اس مقام کا رخ کرتے ہیں۔

گرم  علاقوں سے آئے سیاحوں کا کہنا تھا  کہ وہ  یہاں کے  حسین مناظر  اور موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

برف سے ڈھکی یہ چوٹیاں نہ صرف ٹھنڈے موسم کی وجہ سے گرمیوں میں سیاحوں کو اپنی طرف کھنچتی ہیں بلکہ ان کا قدرتی حسن بھی یہاں کے سفر کو یادگار بنا دیتا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد