اسلام آباد، 28 فروری (اے پی پی ):کرکٹ کے بعد اب دنیا کےمقبول ترین کھیل باکسنگ کا انٹرنیشنل میلہ بھی پاکستان میں سجے گا،عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے 19 مارچ کو پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو اسلام آباد میں کرانے کا اعلان کردیا۔

باکسنگ شو کا بڑا ٹاکرا پاکستان کےابھرتےہوئے باکسنگ چیمپئن ایشین بوائے عثمان وزیر کا نامور انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہوگا ۔

عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے عثمان وزیر کو مستقبل کا ورلڈ چیمپئن قرار دے دیا،عامر خان کا کہنا تھا انٹرنیشنل باکسنگ شومیں 8 دیگر ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی باکسرز کو بھی فائٹ کرنے کا موقع ملے گا جس سے ملک میں باکسنگ فروغ پائے گی۔

اے پی پی /نورین /حامد