اسلام آباد ، 28 مئی  (اے پی پی ):وزیراعظم نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔لارج سکیل مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے۔ کسان خوشحال ہو رہا ہے۔گنے ، چاول ،  گند م سمیت فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی ہے اور کسانوں کو ریکارڈ پیسہ ملا ہے۔شوگر ملیں کسانوں کو لمبے عرصے تک ان کا پیسہ نہیں دیتی تھیں اور گنے کی قیمتیں بھی کم تھی ہم نے گنے کی قیمت میں بھی اضافہ کیا اور کسانوں کو ان کا معاوضہ بھی دلوایا۔ دیہاتوں میں خوشحالی آگئی ہے،