اسلام آباد،  18اکتوبر  (اے پی پی): پاکستان میں برطانوی شاہی جوڑےکا پہلا دورہ جہاں سب کی نظروں میں ہے وہیں برطانوی شہزادی کا مشرقی لباس کا انداز بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پہ سب سے زیادہ شہزادی کیٹ کا لباس ڈسکس ہوا جسکا شہزادی ڈیانا کے لباس سے بھی موازنہ کیا جانے لگا۔ سوشل میڈیا فولوورز کا کہنا تھا کہ شہزادی کیٹ نے پاکستان آ کر پاکستانی کلچر اور لباس کو اہمیت دے کر پاکستانی  روایات کو تسلیم کیا ہے۔

شہزادی نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے وقت  سبز اور سفید لباس پہن رکھا تھا جو پاکستانی جھنڈے کے رنگ سے بھی مل رہا تھا جبکہ نیشنل مونومنٹ پہ ریسیپشن کے لیے شاہی جوڑے کی خواہش پہ انکو  رکشہ میں مونومنٹ پہ لایا گیا اور شہزادے ولیم نے شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ شہزادی ہرے رنگ کے روایتی مشرقی لباس میں ملبوس ہو کر میڈیا کی توجہ کامرکز بنیں۔

 لاہور پہنچنے پر شہزادی نے اس وقت کے پاکستانی فیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے  سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ بادشاہی مسجد میں انھوں نے سر پہ دوپٹہ اوڑھے رکھا اور پاکستانی کلچر کے مطابق پہناوہ اختیار کیا جسے بہت سراہا گیا۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد