بورے والا،22اپریل(اے پی پی ): بورے والا میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی سیکورٹی پلان اور کورونا سے بچاو کے لئے مساجد میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی زیر صدارت اے ایس پی آفس  میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ،سرکل بورےوالا کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور صدر بار سمیت امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے پر  زور دیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چائیے کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم اس جان لیوا وائرس سے بچ سکتے ہیں ۔

اے پی پی /اصغر علی جاوید /ھامد