بورے والا، 12مئی(اے پی پی):اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران تھانہ ماڈل ٹاون  پولیس  نے لکڑ منڈی سے 4 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جبکہ لکڑ منڈی میں ہی جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 12 جواریوں کو داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

 اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد کے مطابق تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مویشی چوروں کے بین الاضلاعی گروہ” لمبی گینگ” کے دو ارکان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، نقدی،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اے پی پی /اصغر علی جاوید/حامد