اسلام آباد، 02اگست(اے پی پی ): پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ہیڈ ایم سی ایچ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ بطول مظہر نے کہا ہے کہ بچے کو دودھ پلانے  سے ماں اور بچے دونوں  کی نفسیاتی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سیدہ بطول مظہر نے کہا ہے کہ جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ بہت خوش اور ہشاش بشاش ہوتے ہیں اور ماں کے گود کی گرمائش میں بچے کو تحفظ محسوس ہوتا ہے جو اس کی ذہنی نشوونما میں مدد کرتا ہے،وہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے ہفتے کے منانے کے حوالے سے گفتگو کر رہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بچے کو دودھ پلانے والی خواتین کو اگلے بچے میں وقفہ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور اس سے چھاتی کے کینسر جیسی بیماری سے بھی کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ مزید جانیں اس انٹرویو میں۔۔۔۔۔

 

اے پی پی /ناہید/حامد