اسلام آباد، 18 ستمبر  (اے پی پی): مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو میں جہاں بوڑھے اور نوجوان تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں وہیں خواتین اور بچے بھی مسلسل تکلیف میں مبتلا ہیں۔

کشمیر کی صورتحال پہ کشمیری رہنماٶں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں خواتین کا کردار جتنا اہم ہے اتنا ہی وہ مودی سرکار کے ظلم اور بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں اور عالمی برادری بھی ان کے لیے کچھ نہ کر سکی۔

معصوم اور نہتے کشمیریوں پہ ظلم و جبر کی جہاں مثال نہیں ملتی وہیں مسلسل کرفیو ، بربریت ،  عورتوں اور بچوں پہ مظالم کی بھی نئی  مثال قائم کی جا رہی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد