لاہور، 2 جون (اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، حکومت کا پہلے دن سے عزم ہے کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کو روکنا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل ڈی اے  ہیڈ آفس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ہمراہ   پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ  ماضی میں ایل ڈی اے کو کرپٹ مافیا کے سپرد کیا گیا تھا ،افراد کے نرغے میں ادارے کو قانون کے زیر نگرانی کیا ،وزیر ہاؤسنگ اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے مافیا کو للکارا ۔شاہی خاندان کے دور میں ظل سبحانی کے کارندے یہاں گل کھلاتے رہے ۔انہوں نے  کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آ کر چوروں کے آگے بند باندھا ،حکومت کا پہلے دن سے عزم ہے کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کو روکنا ہے،سپریم کورٹ سے واپس لی جانے والی درخواست کا شہباز شریف کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ م اور ش کا صفایا ہو چکا ہے مولانا صاحب کی بڑھکیں اور واویلا کوئی نہیں سن رہا ۔حکومت کو کسی گٹ جوڑ سے مسئلہ نہیں ۔