اسلام آباد، 16 ستمبر (اے پی پی): تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے  تعلیمی اصلاحات  کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اساتذہ کی جدید  تربیت کا  ڈویژنل سطح پر آغاز کردیا  ہے ۔

معیاری تعلیم کا خواب اساتذہ کی جدید تربیت کے بغیر ممکن نہیں ، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت  نے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق تربیتی پروگرام میں مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سلیبس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔تربیتی پروگرامز میں حصہ لینے والے اساتذہ  نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔

موجودہ حکومت اساتذہ کی بہترین تربیت کے ذریعے نظام تعلیم میں بڑی تبدیلی لانے کی خواں نظر اتی ہے ،اگر یہ پروگرامز اسی طرح جاری رہے تو یقینا اسکا نتیجہ قوم کے روشن مستقبل کی صورت نکلے گا ۔

وی این ایس، اسلام آباد