اسلام آباد، جنوری 1 (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی براۓ تحفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آج بلیو ایریا،  ایف ایٹ اور ایف نائن  میں بی آئی ایس پی کے شراکتی کمرشل بینکوں کے قائم کردہ ادائیگی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

اس اچانک دورے کا بنیادی مقصد ان ادائیگی مراکز میں موجود عملے کے خواتین کے ساتھ رویے، ادائیگی کے طریقے کار اور اس میں حائل مشکلات اور احساس پروگرام کے تحت عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔

بی آی ایس پی نے حال ہی میں برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز پر بائیو میٹرک تصدیق کے زریعے خواتین کو سہ ماہی ادائیگیوں کا نظام متعارف کروایا ہے اس اقدام کا مقصد خواتین کو سہل  انداز میں ادائیگیوں کو ممکن بنانا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ان مراکز پر موجود خواتین سے بات چیت کی ان کے مسائل سن کر ان کے حل۔کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق اور غریب افراد کو سہولیات کی فراہمی ہے اور وزیر اعظم کے وژن کے تحت اس پروگرام سے پورے ملک میں مستحق افراد میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد