اسلام آباد، جنوری 1 ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی براے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن احساس  پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جی نائن کراچی کمپنی میں قائم ایک یوٹیلیٹی سٹور کا بھی دورہ کیا  اور وہاں پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود افراد سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرپرسن احساس  پروگرام کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت غریب اور مستحق افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور پورے ملک میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز کے نیٹ ورک کے ذریعے  عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔احساس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا  کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق  لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی ہے
انہوں نے احساس پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں میں بھی لوگوں  کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا سماجی تحفظ کے اس پروگرام کا مقصد مستحق افراد کے مسائل کے حل کے زریعے انہیں سماجی و معاشی ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہے۔

سورس : وی این  ایس   ، اسلام ٓباد