اسلام آباد ،28 مئی (اے پی پی ): وزیر اعظم نے کہا کہ چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، مغرب کی

صنعتی ترقی پرانی بات ہے، ہمیں چین کی صنعتی ترقی سے سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ زون کی زمینیں فروخت نہ کی جائیں بلکہ لیز پر صنعت کاروں کو دی جائیں تاکہ صنعتیں قائم ہوں،  بجائے اس کے  کہ زمینوں کی خرید وفروخت ہو اور لیز بھی کم رکھیں تاکہ صنعت کار یہاں صنعتیں قائم کرسکیں، وزیراعظم نے کہا کہ یہاں ایسی صنعتیں لگیں گی جن سے برآمدات بڑھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ہم برآمدات  نہیں بڑھائیں گے دولت کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوگا ۔ محض اناج اور گلہ  بیچ کر   ہم ترقی نہیں کرسکتے۔چین نے جس طرح صنعت  کو ترقی دی اوربرآمدات بڑھانے کے لئے اکنامک زونز بنائے ہمیں بھی بنانا ہوں گے۔