اسلام آباد، 09 اپریل ( اے پی پی): دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے  نمٹنے  کیلئے احتیاطی تدابیر پر  جہاں سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے وہیں اسلام آباد میں بیرون ملک سے  آنے والے  یا کرونا کہ مشتبہ افراد کو جدید سہولیات سے آراستہ پاک چائنہ قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جارہا ہے،جہاں انکی مکمل دیکھ بھال کے انتظامات موجود ہیں۔قرنطینہ سینٹر میں رکھے  جانے   والے  افراد کا 24 گھنٹوں کے اندر اندر ایک سپیشل ٹیم معائنہ  کرتی ہے  اور ان سے  نمونہ لے کر ٹیسٹ شروع کرتی ہے، جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آتے ہیں انکو گھروں کو راونہ کردیا جاتا ہے۔

قرنطینہ سینٹر میں افراد اپنے کمروں تک محدود ہوتے ہیں جہاں انکو بہترین خوراک اور رہائش دی جاتی ہے۔ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیک سٹاف حفاظتی کٹس میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔

اے پی پی /احسن /حامد