اسلام آباد،07  اگست  (اے پی پی):اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آتی ہے جو بچے بوڑھے اور جوان ہر عمر کے پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔

آزادی ایک نعمت ہے جو ہمارے بزرگوں اور آباٶ اجداد کی قربانیوں سے ملی ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنی ہے۔قومی پرچم کو ہاتھوں میں اٹھا کے لہرانا ہمیں اسی نعمت کی قدر کا احساس دلاتا ہے۔

جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لوگ قومی پرچم گھروں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پہ سجاتے ہیں جبکہ پاکستانی پرچم والے بیجز، فیس ماسک،  ہیڈ اور رسٹ بینڈز، شرٹس،ٹوپیاں،سٹکرز اور چینز بھی مختلف سٹالز پر لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

وی این ایس اسلام  آباد