اسلام آباد ، 13 اگست (اے پی پی ): جشن آزادی کے سٹالز پر لگی   خوبصورت   سبز رنگ کی بہت سی اشیاء کے دوسری طرف کے کردار اور ان سے جڑی کہانیاں بھی توجہ طلب ہیں۔

نوجوان ذینب آج صبح سے سٹال پر اکیلی ہے اور بڑی بہادری اور مہارت سے دل آویز سبز رنگ کی چیزیں فروخت کر رہی ہی۔ ذینب کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال اگست کے پہلے چودہ دن والد کے ساتھ  شاہراہ پر سٹال چلانے میں ان کی مدد کرتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کے تقریباً ہر سٹال پر چھوٹے بچے اور خواتین موجود ہیں۔ اس بار ان بچوں کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ سکول بند ہیں۔

  کاروبار کی خاطر آ نے والے ان دیہاڑی دار افراد کو شاید یہ ادراک نہ ہو کہ ان کی موجودگی اور ولولہ، ملک میں جشن آزادی کی فضاء میں مزید سبز رنگ گھول کر دلوں میں وطن کی محبت کو ترو تازگی بخشتا ہے۔