لاہور ،25 مئی (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے  کہ گذشتہ شب کے سیاسی عشائیہ میں مریم نواز کو سرے سے بلایا ہی نہیں گیا کیونکہ جعلی راجکماری نے پی ڈی ایم میں رخنے ڈالے اور پی ڈی ایم کرچی کرچی  کر دیا ہے۔

لاہور میں بائیولوجیکل لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا  سے  گفتگو میں  وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ڈی ایم کرچی کرچی ہو چکا اور اب شہباز شریف اسے سنبھال نہیں پائیں گے ،ان کے نظریے کے پتے تاش کی طرح بکھر چکے ہیں اور اب بے وقت کی راگنی کسی کام کی نہیں۔انہوں  نے  کہا کہ چودھری نثار کی پنجاب اسمبلی میں منتخب رکن کے طور حلف برداری  میں  رکاوٹ نہیں ڈالی گئی  بلکہ ان کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت رٹ پٹیشنز ہیں یہ جائزہ لیا جانا ضروری ہے کہ اگر کہیں کسی عدالت کی طرف سے کوئی سٹے آرڈر ہے تو اس کی موجودگی میں حلف لیا جانا توہین عدالت کے مترادف ہوگا۔