لاہور،5دسمبر(اے پی پی):سی ای او ایم اینڈ سی ساچی مارکس پیفر نے کہا ہے کہ کہ وہ پاکستان میں کراچی اسلام آباد اور بہت سے دوسرے شہروں میں آچکے ہیں لیکن لاہور جیسے خوبصورت شہر میں پہلی دفعہ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس بھی انتہائی کامیاب ہے اور پاکستان ایک انتہائی خوبصورت ملک ہے جس کی ثقافت لوگ اور کھانے شاندار ہیں۔

31ویں  ایڈ ایشیاء  کانفرنس   کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا جو منفی تاثر دنیا میں ہے اس کی بجائے یہاں میں لوگوں کو مدعو کروں گا کہ وہ یہاں پر ضرور آئیں کیونکہ جو میڈیا میں دکھایا اور بتایا جارہا ہے پاکستان ویسا بالکل بھی نہیں ہے، یہ پرامن ملک ہے اور میں یہاں خود کو  بالکل محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی سکیورٹی اور کانفرنس میں شریک لوگ شاندار ہیں جن میں بیشتر لوگ پہلی دفعہ  پاکستان میں آئے ہیں اور وہ ثقافت کھانا اور شاندار مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا میں بہت پر امید ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے اور پوری دنیا سے لوگ یہاں کاروبار کے لیے رخ کریں گے۔

اے پی پی /لاہور/حامد