اسلام آباد، فروری 28 (اے پی پی): پاکستان سپر لیگ کی جڑواں شہروں میں آمد سے کرکٹ کے شا ئقین انتہائی  پرجوش نظر آتے ہیں لیکن گزشتہ روز سے جاری رم جھم نے جہاں جاتے جاڑے کے قدم تھام لیے وہیں شا ئقین  کرکٹ کے جوش و جذبہ پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حالیہ بارش کے دوران جمعہ کے روز پشاور زلمی اور لاہور قلندر اور ہفتہ کے روز اسلام آباد یونا ئیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے میچ کھیلے  جائیں گے جن کے  متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وی این ایس اسلام آباد