لاہور،جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ جہانگیر ترین سمیت تمام اراکین وزیراعظم کے وژن پر یقین رکھتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ وزیراعظم عمران خان ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، چاہے معاملہ ان کے حق میں ہو یا ان کے مخالف، اس پر ان کی رائے نہیں بدلے گی۔