جہلم ، 26 اکتوبر ( اےپی پی):جہلم میں پولیو ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق، محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

واک ڈی ایچ کیو ہسپتال کےشعبہ  چلڈرن وارڈ سے مرکزی چوک تک کی گئی۔