اسلام آباد ، 31اکتوبر(اے پی پی ): جے یو آئی (ف) کے جلسہ اور آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے  ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔جلسہ کے شرکاء کیلئے  پارکنگ ایریامختص کر دیا گیا ہے ،ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق موٹروے اور پشاور GTروڈ سے آنیوالے شرکاء 26نمبر چونگی براستہ کشمیر ہائی وے،پروجیکٹ موڑ اور جی نائن ٹرن کشمیر ہائی وے دونوں اطراف پارکنگ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

 لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ ایکسپریس وے اور مری ، بھارہ کہو سے آنیوالے حضرات فیض آباد،سے ڈھوک کالا خان سے فلائی اوور سے واپس فیض آباد سے براستہ th 9ایونیو چوک سے th9ایونیو سروس روڈ ویسٹ پر گاڑیاں پارک کرینگے۔

 شہریوں کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق 26نمبر چونگی سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک ڈئیورشن ہو گی۔شہری آمدورفت کیلئے موٹروے سے اسلام آباد کی طرف آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آبادپیرودھائی،آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ،ایکسپریس وے اورفیصل ایونیو استعمال کریں۔

حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے پشاور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آباد پیرودھائی آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ،ایکسپریس  وے اور فیصل ایونیو استعمال کریں،

کشمیرہائی وے جی الیون سے بجانب اسلام آباد چوک تک ٹریفک ڈائیورشن ہو گی،شہریوں کی آمدورفت کیلئے حاجی کیمپ چوک سے آنیوالی ٹریفک مہر آباد آئی جے پی روڈ پر موڑ دی جائیگی،جی نائن،جی ٹین،جی الیون سے موٹر وے ،پشاور اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالے حضرات جی الیون،جی ٹین،جی نائن سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ جی الیون سگنل سے کشمیرہائی وے استعمال کریں،ایکسپریس وے،بہارہ کہو،مری اور راولپنڈی جانے کیلئے مارگلہ روڈ سے th9ایونیو سے IJPروڈ یا براستہ فیصل چوک فیصل ایونیو سے فیض آباد سے ہوتے ہوئے ایکسپریس وے،مری روڈ یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں،مری بہارہ کہو سے موٹروے،پشاور اور نیو ائرپورٹ جانیوالے براستہ مری روڈ،راول ڈیم چوک،آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

گولڑہ شریف سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے جی الیون گولڑہ سے آنیوالی ٹریفک جی الیون سروس روڈ سے مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

زیروپوائنٹ سے جی الیون سگنل تک اسلام آباد کشمیر ہائی وےٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،  سیکٹرزجی سیون،جی سکس،جی فائیو،ایف ایٹ،ایف سیون،ایف سکس،جی ایٹ کے رہائشی راولپنڈی جانے کیلئے فیصل ایونیو سے براستہ فیض آباد،مری روڈ اور آئی جے پی روڈ جی الیون،جی ٹین،جی نائن،ایف ٹین،ایف ایٹ،ای نائن سے راولپنڈی جانے کیلئے براستہ مارگلہ روڈ نائنتھ ایونیو یا فیصل ایونیو استعمال کریں۔

سبزی منڈی I-10نیسکام چوک سے بجانب پولیس لائن چوک آنے والی ٹریفک کیلئے فقیر ایپی روڈپر ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے آئی ٹین بیرونی روڈ سے نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

سیون اپ چوک سے بجانب ایجوکیشن چوک بازار سروس روڈ تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، آمدورفت کیلئے H-8/4،H-8/3اور I-9کے رہائشی براستہ سیون اپ چوک سے نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

ترجمان اسلام ابادٹریفک پولیس کے مطابق آئی ٹی پی ریڈیوایف ایم 92.4بھی شہریوں کو خصوصی نشریات کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔ایس ایس پی ٹریفک کی شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اے پی پی /احسن/حامد