منیٰ (سعودی عرب)،09اگست(اے پی پی ): حجاج کرام نے  حج 2019 کے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے  ہوئے حکومت  کیجانب سے بہترین  انتظامات  کی تعریف کی  ہے ۔

اسلام  کے مقدس فریضہ  حج کیلئے پاکستان  سے آئے حجاج کرام  نے منیٰ کے میدان  سے اے  پی پی  کو   خصوصی گفتگو میں  بتایا کہ حکومت پاکستان  کی جانب  سے اس سال حج 2019 کے  انتظامات بہت اعلی ٰ کیے گئے ہیں ، گزشتہ سالوں کی نسبت ہر چیز میں بہتری آئی ہے  جس کی  وجہ سے حجاج کرام کو کسی قسم کی کوئی  مشکل نہیں ہے۔ حکومتی عمدہ انتظامات کی بدولت  حجاج کرام کو ایک  انچ کا سفر بھی پیدل نہیں کرنا پڑ  رہا  جبکہ  خوراک کی سہولت  بھی بہت بہتر ہے۔

حجاج کرام نے بتایا کہ  وزارت حج کی جانب سے حج   روانگی سے لے کر  یہاں منیٰ تک  ہر ایک چیز کا خاص  خیال رکھا گیا ہے ،یہاں پر  رہائش ، ٹرانسپورٹ  اور کھانے  کے انتظامات بہت  عمدہ ہیں  جبکہ  معاون عملہ بھی  انتہائی  مہارت یافتہ اور خدمت مندانہ ہے، ہر چیز وقت پر فراہم کی جا رہی ہے جبکہ معاونین،  حج  کے دوران  حجاج کرام  کی مکمل رہنمائی  کر رہے ہیں ۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

سورس: وی  این ایس، سعودی عرب