اسلام آباد،19 مارچ (اے پی پی): حرم شریف میں نماز عشاء  اور فجر کے درمیان حرم شریف کے ستونوں ،دروازوں ، میناروں اور چھتوں کی  صفائی  ستھرائی انتہائی  باریک  بینی سے کی جاتی ہے  ۔اس دوران    قرآن کریم کے نسخوں کی صفائی بھی  بہت احتیاط سے کی جاتی ہے ۔ غلاف کعبہ، میناروں اور فرش اور مسجد کی صفوں کو بھی باقاعدگی سے جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے   3500 افراد پر مشتمل ایک ٹیم 10 گاڑیوں اور 1800 لیٹر مواد سے صفائی اور ستھرائی  عمل میں لائی جاتی ہے۔ اور یہ تمام کام ہر روز تین بار کیا جاتا ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download video