اسلام آباد،12 نومبر(اے پی پی ) :وجودہ حکومت ملک میں   معاشی استحکام اور  ترقی کے لیے پر عزم ہے اور   حکومتی اقدامات کے نتیجے میں   معاشی اشاریوں کی بہتری    اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت   درست  سمت میں   ترقی اور  بہتری کی  جانب   گامزن ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 3064 ملین ڈالر  یعنی   34.85 فیصد کی نمایاں کمی   ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران قومی برآمدات 2.75 فیصد کے اضافہ سے گزشتہ    5374 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5522 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ دوسری جانب درآمدات کے   حجم  میں  11 ہزار 249 ملین ڈالر   یعنی     20.59 فیصد کی  نمایاں کمی ہوئی  جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 14 ہزار 165 ملین ڈالر رہی تھیں۔

برآمدات میں 2.75 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 20.59 فیصد کمی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ 34.85 فیصد تک کم ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی سے غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جبکہ برآمدات کے فروغ کے اقدامات سے تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر ادائیگیوں کے دباؤ میں بھی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر ادائیگیوں کے دبائو میں کمی کے نتیجے میں روپے کی قدر میں بھی استحکام کا رجحان ہے اور اس کی قدر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو کہ    مضبوط اور مستحکم معیشت   کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video