اسلام آباد ،30 اپریل (اے پی پی ): ممتاز عالم دین اور قاری، علامہ حافظ کبیر ہارونی  نے کہا ہے کہ حکومتی معاہدے میں بہت فوائد پنہاں ہیں، ہم احکامات پر عملدرآمد کررہے ہیں جبکہ روزانہ مساجد کی دھلائی کی جارہی ہے ۔

علامہ حافظ کبیر ہارونی کا کہنا تھا کہ  مساجد سے دریاں اُٹھا دی گئی ہیں، اسکے علاوہ وضو گھر میں کرنے کی  بھی تلقین کی  جارہی ہے۔ حکومت،علماء معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیتے  ہوئے   ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں ۔ عوام سے گزارش ہے کہ مساجد میں فرض نماز سے قبل اور بعد  میں بِھیڑ جمع نہ کریں۔

اے پی پی/حمزہ/حامد