اسلام آباد، 09اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیر براۓ پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیا کہ اینکرز کو کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل پیرا ہونا گا اور حکومت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا اینکرز کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

وزیر  پارلیمانی امور  سینیٹر اعظم سواتی نے بدھ کو  اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ   وزراء  اور اراکین اسمبلی  کے خلاف بغیر کسی ٹھوس ثبوت کہ  میڈیا  وار کے سخت خلاف ہیں اور جلد ہی ایسے ٹی وی اینکرز کے محاسبہ کے لئے وزارت انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

ایک سوال کہ جواب میں انھوں نے کہا کہ پیمرا  رولز پر عملدرآمد نہیں ہو پا رہا کیونکہ نظام میں  کچھ ایسی خامیاں موجود ہیں جسے  اگر وہ کسی چینل کو نوٹس جاری کرے بھی تو مالکان سٹے آرڈر لے آتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا اینکرز کو  بغیر کسی ٹھوس ثبوت کہ کسی کی بھی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں  دیں گے اور اب وقت آ گیا ہے کہ  جو عناصر آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس کام میں ملوث ہیں ان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا ۔

سینیٹر اعظم سواتی  نے کہا کہ ٹی وی ٹاک شوز پر بیٹھے بڑے بڑے اینکرز اپنی دکان چمکاتے ہیں اب اس تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انکے کہے ہوئے ایک ایک لفظ کی چھان بین  کی جائے گی۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد