اسلام آباد، 09 اپریل ( اے پی پی):حکومت پاکستان نے ضرورت مند افرادکی مالی معاونت کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا ہے۔یہ پروگرام ان ضرورت مند افرادکی مدد کے لیے مرتب کیا گیا ہے جن کے معاشی حالات کرونا وائرس کی وجہ سے بر ی طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس پروگرام کے مستحقین میں  د یہاڑی دار افراد اور مزدور سر فہرست ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،غریب افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےمستحق افراد کی نشاندہی کا آغازا یس ا یم ا یس مہم کے ذریعے کیا جارہا۔

جامع و موثر رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کو مطلع کیا جائے گا کہ وہ8171پر    اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کے زریعے بھیج کر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنی اہلیت کو جانچ سکیں۔جن افراد کے کوائف کی تصدیق قومی سماجی ومعاشی سروے کے اعداد و شمارسے نہ ہو سکے گی ان کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہوگا جبکہ اہل افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس (SMS) رقم وصول کرنے کی اطلاع کر د ی جائے گی ۔

احساس ایمرجنسی کیش میں درخواستوں کے لیے  ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے، جن افرادکو بذریعہ ایس ایم ایس  ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنےکا پیغام موصول ہوا ہے وہ اب ضلعی دفاترجائے بغیرخودکو اس) “‪ehsaas.nadra.gov.pk/ehsas/”( پروٹل پررجسٹر کروا سکتے ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا کل بجٹ 144 ارب روپے ہے جس سے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندان مستفید ہونگے،ہر خاندان کو 12000روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔

اے پی پی /احسن عباس/قرۃالعین