اسلام آباد، 04 ستمبر ( اے پی پی):  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملککی نصف سے زیادہ آباد ی خواتین پر مشتمل ہے جو رانی اور غیر رسمی طریقے سے ملک کی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں اور خواتین کی ترقی اور با اختیاری موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ ایوانِ صنعت و تجارت کی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی بہن فاطمی جناح کے ساتھ مل کے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے اس خواب کی تکمیل کے لیے تعمیر کا جو سفر شروع کیا ہے وہ ملک کی نصف سے زائد آبادی پر مشتمل خواتین کی شمولیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ کاروباری خواتین کو آگے بڑھ کر ان خواتین کے لیے بھی کام کرنا چاہیے جو غیر رسمی شعبوں سے منسلک ہیں۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے شروع کیے جانے والے احساس پروگرام کے تحت خواتین کی ترقی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔۔

اور کشمیر کی ماؤں اور بہنوں کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد